قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ صَلاَةِ التَّرَاوِيحِ (بَابُ فَضْلِ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

2008. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِرَمَضَانَ مَنْ قَامَهُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

صحیح بخاری:

کتاب: نماز تراویح پڑھنے کا بیان

تمہید کتاب (باب : رمضان میں تراویح پڑھنے کی فضیلت)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2008.

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ماہ رمضان کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’جس نے ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کی نیت سے رمضان میں (رات کا) قیام کیا، اس کے سب گزشتہ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔‘‘