تشریح:
جھوٹ اور کتمان اشیائے فروخت کی برکت کو ختم کردیتے ہیں، یعنی اگر بیچنے والا سودے کی تعریف میں جھوٹ بولے اور اس کے عیب چھپائے،اسی طرح خریدار بھی قیمت کی ادائیگی میں جعل سازی یا فریب کاری کرے تو اس سے اللہ تعالیٰ کی برکت اٹھ جاتی ہے۔خریدار کی طرف سے جعل سازی یہ ہے کہ جعلی چیک،فروخت کرنے والے کو دےدے یا چیک تو اصل ہو لیکن اس کے بنک میں پیسے نہ ہوں،اسی طرح جعلی کرنسی اور کھوٹے نوٹ دینے کا بھی یہی حکم ہے۔