تشریح:
(1) امام بخاری ؒ نے اس طویل حدیث سے یہ ثابت کیا ہے کہ کوئی چیز یا جانور خرید کر کے فروخت کرنے والے کے پاس رکھنا جائز ہے جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابوبکر ؓ سے اونٹنی خرید کر انھی کے پاس رہنے دی۔ایسا کرنے سے بیع مکمل ہے اور مشتری کو اس میں تصرف کرنے کا پورا پورا حق مل جاتا ہے۔ اگر ایسے حالات میں فروخت کردہ چیز تلف ہوجائے تو اس کا نقصان مشتری کو برداشت کرنا ہوگا۔اس میں فروخت کرنے والا ضامن نہیں ہوگا الایہ کہ وہ کسی کوتاہی کا مرتکب ہو۔ والله أعلم. (2) اجازت لے کر کسی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر کسی کے گھر دوپہر کے وقت جاناجائز ہے۔