تشریح:
بیع مزابنہ یہ ہے کہ اندازے سے تازہ کھجوروں کو خشک کے عوض خرید کیا جائے اور خریدتے وقت یہ کہا جائے کہ اندازہ کردہ کھجور جو ماپ کے مساوی خیال کی گئی ہیں اگر زیادہ ہوئیں تو میری اور اگر کم ہوں تو اس کا نقصان میں خود برداشت کروں گا۔اس قسم کی خریدوفروخت سے ایک فریق کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمادیا۔