تشریح:
مظلوم کی مدد کرنا اسے تقویت دیتا ہے۔ اس حدیث کے مطابق معاشرے کا ہر فرد محبت و اخوت سے ایک دوسرے کو ملائے اور نفرتیں پھیلا کر انہیں جدا جدا نہ کرے۔ رسول اللہ ﷺ نے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیاں میں ڈال کر اس عمل کی تقویت کو سمجھایا ہے۔ بعض احادیث میں اس کیفیت کو "تشبیک شیطان" قرار دیا گیا ہے لیکن یہ اس وقت ہے جب بطور عبث اور بے ہودہ حرکت کیا جائے۔ جب کسی کو کوئی بات سمجھانی مقصود ہو تو انگلیوں کی مذکورہ کیفیت بنانا جائز اور درست ہے۔ واللہ أعلم