تشریح:
اس عنوان سے مقصود بالا خانے بنانے کا جواز ثابت کرنا ہے۔ بعض لوگ اسے مکروہ خیال کرتے ہیں کہ اس سے پڑوسیوں کے احوال و عیوب پر اطلاع ہوتی ہے۔ لیکن اس کا جواز مشروط ہے کہ پڑوسیوں اور گزرنے والوں کو تکلیف نہ ہو۔ رسول اللہ ﷺ مدینہ طیبہ کے ایک بلند مکان پر چڑھے۔ امام بخاری ؒ نے اس سے جواز ثابت کیا ہے بشرطیکہ کسی پردہ دار پر نظر نہ پڑے اور نہ ان کی بے پردگی ہی ہو۔ اگر دوسروں کے مکان میں جھانکنے کی گنجائش ہو یا اڑوس پڑوس والے تکلیف محسوس کریں تو بالاخانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔