تشریح:
(1) جو شخص اہل ثروت سے نکاح کرنے کی طاقت کے باوجود تواضع اور انکساری کرتے ہوئے کسی آزاد کردہ لونڈی سے نکاح کرے تو اسے اللہ کے ہاں بہت اجروثواب ملتا ہے۔ (2) زیر کفالت بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف انسان کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ان کے نکاح اور تعلیم کا بندوبست کرنے سے اللہ تعالیٰ دوگنا اجروثواب دیتا ہے جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔