تشریح:
1۔ حضرت ابو ذر غفاریؓ نے حضرت بلالؓ سے کہا: سیاہ فام عورت کے بیٹے! اس پر رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا:’’ابو ذر! تمہارے اندر اب بھی جاہلیت کی عادت باقی ہے۔‘‘ بہر حال آقا پر علاقے کے اعتبار اور لوگوں کے طور طریقے کے لحاظ سے غلام کا خرچہ ضروری ہے۔ اگر مالک بخل کی وجہ سے معمولی کھانا یا معمولی لباس پہنتا ہو تو غلام سے اس طرح کا بخل نہ کرے اور اسے اچھا لباس اور اچھا کھانا دے۔ اگر غلام اپنی مرضی سے معمولی کھانا اور معمولی اختیار کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔2۔ خادم، ملازم، نوکر، مزدور اور ماتحت عملے کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کرنا چاہیے۔3۔ اس حدیث سے مخالفین اسلام کی بھی تردید ہوتی ہے جو اسلام پر غلامی کی وجہ سے طعن کرتے ہیں، حالانکہ اسلام ہی نےرسم غلامی کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے۔