تشریح:
1۔ ادب کے معنی ہیں: حسن اخلاق کی تعلیم دینا۔ اچھی تعلیم سے مراد مارکٹائی اور ڈانٹ ڈپٹ کے بغیر نرمی اور خوش اسلوبی سے تعلیم دینا ہے۔ 2۔ واضح رہے کہ اسلامی شریعت کی رو سے عورت مرد سب کو تعلیم دینی چاہیے، یہاں تک کہ لونڈی غلام کو بھی زیور تعلیم سے آرستہ کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے لیکن ایسی تعلیم جس سے شرافت اور انسانیت پیدا ہو۔ دورِ حاضر میں مروجہ علوم تو انسان کو حیوان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ حقیقی علم وہ ہے جو اللہ اور اس کے رسولﷺ نے پیش کیا، پھر صحابۂ کرامؓ نے اپنے عمل وکردار سے اس کی تشریح کی۔ ایسا علم ہر انسان کو حاصل کرنا چاہیے۔