تشریح:
اسماعیلی نے اضافہ کیا ہے کہ شعبہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ غسل جنابت میں ایسا کرتے تھے جب حضرت جابرؓ نے یہ حدیث بیان فرمائی تو بنو حاتم میں سے ایک آدمی کے کہا: میرے سر کے بال بہت گھنے ہیں۔ حضرت جابر ؓ جواب دیا: رسول اللہ ﷺ کے بال تیرے بالوں سے زیادہ اور عمدہ تھے۔ (صحیح البخار ي، حدیث: 252) اس سے یہ معلوم ہوا کہ غسل جنابت کے وقت تین مرتبہ سر پر پانی بہا دینا کافی ہے، اگرچہ غسل کرنے والے کے سر پر بال زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ (عمدة القاري:21/3)