تشریح:
(1) رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو زکاۃ کی وصولی کے لیے تحصیلدار مقرر کیا۔ لوگوں نے اس کی خوشنودی کے لیے زکاۃ دینے کے علاوہ تحائف بھی پیش کیے۔ یہ ہدایا سرکاری حیثیت کے باعث دیے گئے۔ اگر وہ سرکاری ڈیوٹی پر نہ ہوتا تو لوگ یہ تحائف اس کے گھر نہ پہنچاتے، پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کی سنگینی ان الفاظ میں بیان فرمائی: ’’رشوت کے طور پر قبول کیا جانے والا مال رشوت لینے والے کی گردن پر سوار ہو گا۔‘‘ آج کل کے سرکاری اہل کار غور و فکر کریں کہ ان کی گردنوں پر کن کن چیزوں کو سوار کیا جائے گا۔ (2) اس سے معلوم ہوا کہ سرکاری اہل کار غوروفکر کریں کہ ان کی گردنوں پر کن کن چیزوں کو سوار کیا جائے گا۔ (2) اس سے معلوم ہوا کہ سرکاری عہدے پر فائز ہوتے ہوئے کسی سے تحفہ یا ہدیہ لینا شرعاً جائز نہیں کیونکہ وہ اپنی کارکردگی کے عوض حکومت سے وظیفہ لیتا ہے، اسی طرح مقروض سے نذرانہ یا تحفہ لینا بھی ناجائز ہے۔