تشریح:
(1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی شخص کے متعلق یقینی طور پر جنتی ہونے کا دعویٰ نہ کیا جائے، ہاں جن کے متعلق قرآن کریم یا صحیح حدیث میں واضح طور پر آ چکا ہے، مثلاً: عشرہ مبشرہ وغیرہ انہیں یقینی طور پر جنتی کہا جا سکتا ہے، نیز ہر میت کے اعمال اس کی موت کے ساتھ ہی ختم ہو جاتے ہیں، البتہ صدقۂ جاریہ جیسا عمل قیامت تک جاری رہے گا۔ (2) امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو قرعہ اندازی کے جواز کے لیے پیش کیا ہے، ایسے موقع پر قرعہ اندازی جائز ہے اور اس میں شرعی طور پر کوئی خرابی نہیں ہے۔