تشریح:
زندگی میں بے شمار معاملات ایسے آتے ہیں کہ ان میں فیصلہ کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی بہتر فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ ایسے حالات میں قرعہ اندازی کی جا سکتی ہے۔شریعت میں کئی ایک مواقع پر قرعہ اندازی کو جائز قرار دیا گیا ہے، مثلاً: حقوق متعین کرنے میں جبکہ سب مشترکہ طور پر ان میں شریک ہوں، یا ملکیت ثابت کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی جا سکتی ہے۔ بہرحال اس کے شرعی طور پر جائز ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور جو لوگ اس کا انکار کرتے ہیں ان کا موقف مبنی بر حقیقت نہیں ہے۔