تشریح:
بعض اسلاف کا خیال ہے کہ وضو کے پانی کی تری خشک نہیں کرنی چاہیے اسی طرح آثار جہاد (گرد غبار ) اپنے جسم پر باقی رکھنے چاہئیں ۔ امام بخاری ؒنے اس "وہم " کو دور کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺنے حضرت عمار بن یاسر ؓکے سر سے گرد غبار صاف کیا تھا اس سے معلوم ہوا کہ صفائی کے پیش نظر جہاد کے آثار دور کرنے میں کوئی حرج نہیں اسی طرح وضو کے بعد منہ ہاتھ صاف کرنا بھی جائز ہے۔