تشریح:
1۔ بنو قریظہ ،یہود مدینہ کا یک قبیلہ تھا جن سے مدینہ طیبہ پر کسی طرف سے حملہ ہونے کی صورت میں مشترکہ دفاع کرنے کا معاہدہ ہوا تھا لیکن انھوں نے غزوہ احزاب کے وقت عین موقع پر عہد شکنی کرنے دغا بازی کا ثبوت دیا۔ اس لیے اللہ کے حکم سے انھیں ان کے کیے کی سزا دی گئی۔ 2۔اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھر آتے ہی اپنے ہتھیار اتارے اور غسل فرمایا ۔ اس سے امام بخاری ؒنے ثابت کیا ہے کہ جہاد سے فراغت کے بعد جسم پر پڑا ہواگرد و غبار باقی رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے بلکہ صفائی کا تقاضا ہے کہ اسے غسل کے ذریعے سے دور کیا جائے۔