تشریح:
بزدلی سے اس لیے پناہ مانگی جاتی ہے کہ یہ آخرت کے عذاب کا سبب بنتی ہے کیونکہ بزدلی کے باعث انسان جہاد سے راہ فرار اختیار کرے گا تو اللہ کی طرف سے سخت سزا کا حق دار ہو گا کیونکہ جو کوئی جہاد سے جی چراتا ہے وہ اللہ کے غضب کا حق دار ہےبعض اوقات ایسا نسان دین اسلام سے بھی پھر جاتا ہے اس لیے انسان کو بزدلی سے پناہ مانگنے کی تلقین کی گئی ہے۔ (عمدة القاري:134/10)