تشریح:
1۔اس حدیث کے مطابق انسان کو بزدلی سے پناہ مانگنی چاہیے کیونکہ بسا اوقات اس کے باعث وہ فتنہ ارتداد کا شکار ہوجاتا ہے۔2۔رذیل عمر یہ ہے کہ انسان بڑھاپے کے باعث بچپن کی سی عادات کی طرف لوٹ جاتا ہےاس کا جسم کمزور اور عقل ماؤف ہو جاتی ہے نیز بڑھاپےکی وجہ سے فرائض کی ادائیگی میں بھی کوتاہی آجاتی ہے حتی کہ انسان اپنی ذات کی خدمت سے بھی عاجز ہوجاتا ہے اور گھروالوں پر بوجھ بن جاتا ہے پھر گھر والے اس کے مرنے کی خواہش کرنے لگتے ہیں اگر گھر والے نہ ہوں تو فتنے اور آزمائش میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔