تشریح:
1۔ایک روایت میں ہے کہ خطیب الانصار حضرت ٖثابت بن قیس ؓ کفن پہن کر میدان کارزار میں کود پڑے اور اس قدر بے جگری سے لڑے کہ اپنی جان،جاں آفریں کے حوالے کردی۔اس جنگ یمامہ میں ستر انصار شہید ہوئے۔حضرت انس ؓ کہا کرتے تھے:اے اللہ! جنگ اُحد کے دن ستر، جنگ موتہ میں ستر،بئرمعونہ کے دن ستر اور یمامہ کے دن بھی سترانصار شہیدہوئے۔ 2۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قتال کے وقت خوشبو استعمال کرناسنت ہے تاکہ فرشتے جب میت سے ملاقات کریں تو ماحول معطر اور خوشبودار ہو۔ (عمدة القاري:164/10)