تشریح:
مذکورہ عنوان کے دومعنی ہیں:ایک یہ عورتوں کا جہاد کیا ہے؟ دوسرا عورتوں کے لیے جہاد کا جواز ثابت کرنا ہے۔ یہ دونوں روایات اس پردلالت کرتی ہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺنے سائلہ کے سوال پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ اس لیے عورتوں کا جہاد آپ کی خاموشی سے ثابت ہوا لیکن اس جواز کوعدم فتنہ سے مشروط کیا جائے گا۔ اگر کوئی عورت جہاد میں شریک نہ ہو سکے۔بلکہ وہ صرف حج کرتی ہے تو اس سفر میں اسے جہاد ہی کا ثواب دیا جائے گاکیونکہ سفر حج عورتوں کے لیے جہاد سے کم نہیں البتہ عورتوں کا جہاد میں جانا بھی احادیث سے ثابت ہے جیسا کہ امام بخاری ؒ آئندہ عنوان کے تحت اسے بیان کریں گے۔