تشریح:
1۔اپنے کام سے دل جمی رکھنے والے واقعی گم نام اور خاموش طبع ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کوکرسی کی چاہت اور شہرت کی طلب نہیں ہوتی۔ دنیاداروں کے ہاں ایسےشخص کو کوئی قدر وقیمت نہیں ہوتی لیکن اللہ کے ہاں ان کا بہت اونچا مقام ہوتا ہے۔انھیں اپنے کام سے غرض ہوتی ہے۔ جہاں ان کی ڈیوٹی لگائے جائے وہ اسے پوری طرح انجام دیتے ہیں۔ اگرچہ خلاف طبع امور کیوں نہ پیش آئیں وہ خدمت کی بجا آوری سے سرمو انحراف نہیں کرتے۔2۔ امام بخاری ؒنے اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت ثابت کی ہے کہ اس میں ایک غریب ،مخلص مرد مجاہد کے پہرہ دینے کا ذکر ہے جسے اللہ اور اس کے رسول مقبول ﷺنے پسندفرمایا ہے۔