تشریح:
1۔ دوران سفرمیں عالم دین کی خدمت کرنے کا ثواب ہے جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ صحیح بخاری کی روایت میں صراحت ہے کہ یہ واقعہ دوران سفر میں پیش آیا۔ (صحیح البخاري، الوضو ء، حدیث:182) نیز یہ بھی وضاحت ہے کہ مذکورہ سفر غزوہ تبوک کا تھا۔(صحیح البخاري، المغازي، حدیث:4421) 2۔ان دونوں روایات کو ملا کر یہ ثابت ہوا کہ دوران سفر میں اور دوران جنگ میں جبہ پہنا جا سکتا ہے اور ایسا کرنا قطعی طور پر توکل کے منافی نہیں ۔ واللہ أعلم۔