تشریح:
1۔سمندر کی مخلوق بہت عجیب و غریب ہوتی ہے۔ وہیل مچھلی کی لمبائی بھی اسی سے سوفٹ تک ہوتی ہے۔ غالباً وہ اسی قسم کی مچھلی ہوگی جسے تین سو مجاہد اٹھارہ دن تک اپنی چاہت کے مطابق کھاتے رہے۔ 2۔اس حدیث میں ہے کہ تین سو مجاہد اپنا اپنا راشن اپنے اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے تھے۔ اس دور میں افواج کو ہر قسم کی سہولیات میسر نہیں تھیں اس لیے بعض اوقات انھیں اپنا اپنا راشن خود اٹھانا پڑتا تھا۔ امام بخاری ؒ کا مقصد ہے کہ ایسا کرنا کوئی عیب نہیں بلکہ فوجی ٹریننگ کا ایک حصہ ہے۔ فوج کو چوکس رکھنے کے لیے انھیں ہر وقت متحرک رکھا جاتا ہے اور ان سے مشقت کے کام لیے جاتے ہیں تاکہ وہ سہل پسند نہ بن جائیں اور میدان جہاد میں سستی نہ دکھائیں۔