تشریح:
1۔ امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ اللہ أکبر کہتے وقت آواز اس قدر بلند نہ کی جائے جو حد اعتدال اور حد جواز سے گزر جائے اور حد کراہت تک پہنچ جائے۔ مطلق بلند آواز سے منع نہیں کیا گیا بلکہ حد اعتدال سے تجاوز ممنوع ہے۔ 2۔ واضح رہے کہ روایت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے جیسے اس کی شان کے لائق ہےوہ ہر وقت ہماری بلند آہستہ آواز سنتا ہے اور ہمیں ہر آن دیکھ رہا ہے نیز اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے غائب کے مقابلے میں قریب کو بیان کیا ہے حالانکہ غائب کے مقابلے میں حاضر ہوتا ہے اس سے معلوم ہوا کہ حاضر و ناظر صفات الٰہیہ سے نہیں ہے لیکن ہم لوگ ان الفاظ کو بطور صفات الٰہیہ بکثرت استعمال کرتے ہیں۔