تشریح:
1۔ حضرت صفیہ بنت ابو عبید ؓ،حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کی زوجہ محترمہ ہیں۔ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کا زمانہ پایا اور آپ کا کلام بھی سنا ہے۔ 2۔امام بخاری ؒبتانا چاہتے ہیں کہ سفر جہاد وغیرہ میں کسی مصلحت کے پیش نظر جلدی کرنا معیوب نہیں ایسا کرنا حالات پر موقوف ہے بہر حال فراغت کے بعد گھر جلدی واپس آنا آداب سفر میں سے ہے جیسا کہ درج ذیل حدیث میں اس کی صراحت ہے۔