تشریح:
1۔حضرت جریربن عبداللہ ؓاپنی قوم کے ذی وجاہت سردارتھے،اس لیے رسول اللہ ﷺ ان کا اکرام کرتے اور انھیں ہمیشہ خندہ پیشانی سے ملتے تھے۔اس طرح ملنے سے دلوں میں محبت پیدا ہوتی ہے۔اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہواکہ گھڑ سواری میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ 2۔اس حدیث سے مجاہد کی کسی بھی حاجت کے لیے دعا کرنا ثابت ہے۔حضرت جریر بن عبداللہ ؓ گھوڑے کی سواری میں پختہ کار نہیں تھے،اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کی دعا سے اس کمزوری کو دور کردیا،پھر انھوں نے یمن کے بت خانے کو خاکستر کیا جو کعبے کے مقابلے میں بنایا گیاتھا۔۔۔ رضي اللہ تعالیٰ عنه ۔