تشریح:
ذمی اس غیر مسلم کو کہا جاتا ہے۔جو ٹیکس ادا کرکے اسلامی حکومت کی حدود میں رہتا ہو۔ اسلامی حکومت کا فرض ہے کہ وہ ذمیوں کی حفاظت کرے اور ان سے بد عہدی نہ کی جائے ان کے حق میں وصیت کرنے کا تقاضا ہے کہ عہد توڑنے کی صورت میں انھیں غلام نہ بنایا جائے جبکہ ابن قاسم کا موقف ہے کہ عہد توڑنے کی صورت میں انھیں غلام بنایا جا سکتا ہے۔ امام بخاری ؒ نے ان کی تردید کرتے ہوئے مذکورہ عنوان قائم کیا ہے۔ آئمہ اربعہ کا اس امر پر اجماع ہے کہ انھیں غلام بنانا جائز نہیں بلکہ اگر ان پر کسی طرف سے کوئی حملہ ہو تو ان کا دفع کرتے ہوئے ان کے دشمنوں سے جنگ کرنا ضروری ہے نیز ان سے کسی قسم کی بدعہدی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔