تشریح:
1۔سفر جہاد ہو یا سفر حج وعمرہ یا کوئی اور سفر، خیریت کے ساتھ گھر واپسی پر بطور شکرانہ دورکعت ادا کرنا مسنون امر ہے۔ مقصد یہ ہے کہ سفر کی انتہا مسجد کے ساتھ تعلق پر ہو۔ 2۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بزرگ حضرات جب سفر سے واپس آئیں تو پہلے مسجد میں تشریف رکھیں تاکہ عقیدت مند اور معززین انھیں سلام عرض کریں۔ (عمدۃ القاری 417/10)