تشریح:
1۔ حضرت زبیر بن عوام ؓ حضرت اسماء بنت ابی بکر ؓ کے شوہر نامدار ہیں۔ وہ زمین ان کے گھر سے تقریباً2۔میل دور تھی کیونکہ فرسخ3میل کا ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے دو تہائی فرسخ 2میل بنتا ہے۔ 2۔امام بخاری ؒنے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ امام وقت خمس وغیرہ سے حسب مصلحت تقسیم کرنے کا مجاز ہے جیسا کہ رسول اللہ ﷺنے بنو نضیر کے اموال سے حضرت زبیر ؓ کو زمین عطا کی تھی۔