تشریح:
1۔ دوران جنگ میں کھانے پینے والی اشیاء ہاتھ لگیں جو جلدخراب ہونے والی ہوں توجمہور کا فتوی ہے کہ ایسی چیز یں مجاہدین تقسیم سے پہلے لے سکتے ہیں اور انھیں اپنے استعمال میں لا سکتے جانوروں کے چارے وغیرہ کا بھی یہی حکم ہے اسے بھی اجازت کے بغیر جانوروں کو کھلایا پلایا جا سکتا ہے۔ 2۔ عبد اللہ بن مغفل ؓ کو طبعی طور پر شرم آگئی البتہ رسول اللہﷺ نے انھیں منع نہیں فرمایا تھا۔