تشریح:
ہوتا یہ ہے کہ شیطان طلوع و غروب کے وقت اپنا سر سورج پر رکھ دیتا ہے تاکہ سورج کے پجاریوں کا سجدہ شیطان لعین کو ہو۔ اس سے بھی شیطان کی ایک گندی اور بری حرکت کا پتہ چلتا ہے کہ وہ اولاد آدم کو گمراہ کرنے کے لیے کیسی کیسی ترکیبیں لڑاتا رہتا ہے اس لیے ہمیں ہمیشہ شریعت کی ہدایت پر عمل کرتے رہنا چاہیے۔