تشریح:
1۔ اس حدیث سے شیطان کی ایک دوسری کار کردگی کا پتہ چلتا ہے کہ وہ بنی آدم کو مالی نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کرتا ہے اگرچہ وہ اس میں کامیاب نہ ہو۔ 2۔ آیت الکرسی کی عظمت کا پتہ چلا کہ یہ آیت اسم اعظم ہے یہی وجہ ہےکہ رات کے وقت پڑھنے والے کی خود اللہ تعالیٰ حفاظت کرتا ہے۔ یہ وظیفہ اگرچہ شیطان کا بتایا ہوا ہے لیکن اگر ﷺ اس کی تائید وتصدیق نہ فرماتے تو کسی کام کا نہیں تھا اگرچہ آیت قرآنی پر مشتمل ہے۔3۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عملیات کے میدان میں خود ساختہ وظائف اوراد بے کار ہوتے ہیں جب تک ﷺ کی تائید انھیں حاصل نہ ہو، ہمیں چاہیے کہ مسنون وظائف کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔ واللہ المستعان۔