تشریح:
1۔ سابقہ شریعتوں میں چیونٹی کو قتل کرنا اور اسے آگ سے جلانا جائز تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:’’آپ نے صرف ایک ہی چیونٹی کو کیوں نہ جلایا؟‘‘ یعنی صرف اسی کو عذاب دینا تھا جس نے تکلیف پہنچائی تھی، لیکن ہماری شریعت میں جانداروں کو آگ سے جلانا جائز نہیں۔ اگرچہ موذی جانور کو مارنا جائزہے لیکن آگ سے جلانے کی ممانعت ہے۔ 2۔ چیونٹی کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر وہ تھوڑی سی چیز بھی دیکھ لے تو دوسری چیونٹیوں کو بلا لاتی ہے اور اسے کھینچ کر اپنے بل میں لے جاتی ہے اور گرمیوں میں سردیوں کی خوراک جمع کرلیتی ہے اور جب اسے معلوم ہو کہ دانا وغیرہ بدبودار ہوجائے گا تو اس کو باہر نکال پھینکتی ہے۔ واللہ أعلم۔