تشریح:
1۔ عنوان سابق میں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم ؑ کو اپنا خلیل بنایا،اس حدیث میں اس کی وضاحت فرمائی کہ لوگ بھی قیامت کے دن اس بات کی گواہی دیں گے کہ واقعی آپ اللہ کے خلیل ہیں۔ 2۔ حضرت انس ؓ کی متابعت کو امام بخاری ؒ نے خود ہی متصل سند سے بیان کیا ہے۔ اس کے الفاظ ہیں کہ حضرت نوح ؑ لوگوں سے کہیں گے:تم حضرت ابراہیمؑ کے پاس جاؤ جوخلیل الرحمٰن ہیں۔ (صحیح البخاري، التوحید، حدیث: 7440) اس حدیث میں حضرت ابراہیم ؑ کے خلیل اللہ ہونے کا ذکرہے، اور عنوان بھی اسی سے متعلق ہے۔ واللہ أعلم۔