تشریح:
1۔ اُحد پہاڑ کی ہم سے محبت حقیقی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز میں اس کی شان کے مطابق علم و ادراک رکھا ہے جیسا کہ قرآن میں ہے۔﴿وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَٰكِن لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ ۗ﴾ ’’کوئی چیز ایسی نہیں جو اللہ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کررہی ہو لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو۔‘‘ (بني إسرائیل:17/44) 2۔اس حدیث سے مدینہ طیبہ کی حرمت ثابت ہوتی ہے چونکہ اس میں سیدنا ابراہیم ؑ کا ذکر ہے۔کہ انھوں نے مکے کو حرام قراردیا تھا۔ اس لیے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو یہاں بیان کیا ہے۔