تشریح:
1۔ رسول اللہ ﷺ پر صلاۃ و سلام پڑھنے کا خود اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ ’’اے ایمان والو! تم اپنے نبی پردرود و سلام بھیجا کرو۔‘‘ (الأحزاب:56/33) 2۔ ہمارے ہاں بعض حضرات اس حکم کی تعمیل میں ایک خود ساختہ درود وسلام پڑھتے ہیں۔ یعنی الصلاة والسلام علیك یا رسول اللہ کہتے ہیں۔ اس سے فاسد اور شرکیہ عقیدے کا اظہار ہوتا ہے لہٰذا یہ پڑھنا درست نہیں بلکہ مسنون درود وسلام پڑھنا چاہیے۔ مذکورہ درود سلام رسول اللہ ﷺ سے یا آپ کے صحابہ کرام ؓ سے ثابت نہیں ہے حدیث میں ذکر کردہ درود کی تعلیم خود رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمائی ہے اور سلام پڑھنا ہمیں تشہد میں سکھایا گیا ہے۔ اور وہ یہ ہے۔ (السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ) 3۔ اس حدیث میں آپ سے مراد وہ لوگ ہیں جن پر مال زکاۃ حرام ہے۔ درود سے مراد یہ ہے کہ آپ کی آل و اولاد خیرو برکت کے ساتھ دنیا میں ہمیشہ باقی رہے گی۔ 4۔ اس درود میں ابراہیم اور آل ابراہیم کا ذکر ہے اس لیے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو ذکر کیا ہے۔