تشریح:
حضرت ایوب ؑ نے جب اللہ تعالیٰ سے دعا کی جس کا ذکر امام بخاری ؒ نے عنوان میں کیا ہے تو اللہ کی طرف سے وحی آئی کہ اپنا پاؤں زمین پر مارو چنانچہ انھوں نے جب حکم الٰہی کی تعمیل کی تو پانی کا چشمہ ابل پڑا۔ جس سے انھوں نے ننگے بدن غسل کیا۔ جلدی بیماری ختم ہو گئی اور اس پانی کو نوش کرنے سے آپ کی جوانی اور حسن و جمال لوٹ آیا۔ آپ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو گئے۔ پانی پینے سے پیٹ کی سب بیماریاں جاتی رہیں۔ پھر مال و دولت کی فراوانی ہوئی جیسا کہ اس روایت میں ہے۔ ’’اللہ تعالیٰ نے ان پر سونے کی ٹڈیوں کی بارش برسادی۔‘‘ واقعی اللہ تعالیٰ ارحم الرحمین ہے۔