تشریح:
1۔ حضرت داؤد ؒ کا روزہ، ہمیشہ روزہ رکھنے سے افضل ہے کیونکہ ہمیشہ روزہ رکھنے میں نفس کو روزے کی عادت ہوجاتی ہے اور عادت کی وجہ سے عبادت کے لیے جو مشقت ہونی چاہیے وہ باقی نہیں رہتی، نیز ایسا کرنے سے کمزوری ہوجاتی ہے جو میدان جنگ میں جم کرمقابلہ کرے میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ 2۔ حضرت داؤد ؑ کی نماز اس طرح ہوتی کہ آپ آدھی رات کے بعد اٹھ کرتہجد پڑھتے پھر سوجاتے، اس کے بعد نمازفجر کے لیے بیدار ہوتے ایسا کرنا زیادہ مشکل اور نفس پرشاق ہے۔ بہرحال اللہ تعالیٰ کو حضرت داؤد ؑ کا روزہ اور آپ کی نماز پسند تھی جیسا کہ اس حدیث میں اس کی وضاحت ہے۔