تشریح:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی اس طرح کی ایک روایت مروی ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:’’ایک تاجر لوگوں سے لین دین اور خرید وفروخت کیا کرتاتھا۔اگر کسی تنگ دست کودیکھتا تواپنے اہل کار عملے سے کہہ دیتا کہ اس سے درگزر کرو اور اسے معاف کردوشاید اللہ تعالیٰ اس عمل کیوجہ سے درگزر کرے اور ہمیں معاف کردے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے معاف کردیا اور اس کے گناہوں سے درگزر فرمایا۔‘‘ (صحیح البخاري، البیوع، حدیث:2078) ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اسے معاف کردیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اپنے سائے تلے جگہ دے گا۔‘‘ (صحیح مسلم، الزھد و الرقائق، حدیث:7512(3006)