تشریح:
اختلاف یہ ہے کہ جمعے کا دن عبادت کے لیے مقرر کیا گیا تھا جس کی صرف اہل اسلام کو توفیق ہوئی۔ یہودیوں نے جمعہ کے بجائے ہفتے کے دن کو اختیار کیا اور عیسائیوں نے اتوار کے دن کو پسند کیا حالانکہ تمام دنوں سے جمعے کا دن بڑی فضیلت کا حامل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری رہنمائی فرمائی کہ ہمارے لیے تہوارکے طور پر جمعہ مقرر ہوا۔ چنانچہ اس وجہ سے جمعے کے دن غسل کرنا سنت قرار دیا گیا۔