تشریح:
1۔ عربی زبان میں مولیٰ کے کئی معنی ہیں، اس مقام پر مددگار اورحمایت کرنے والا مراد ہے، یعنی وہ رسول اللہ ﷺ کی حمایت کرنے والے ہیں اور اللہ اور اس کا رسول ان کا مددگار ہے اور اس کے مقابلے میں کافروں کا کوئی مددگار نہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:’’یہ اس لیے کہ ایمان لانے والے کا اللہ تعالیٰ حامی ہے اور کافروں کا کوئی بھی حامی نہیں۔‘‘ (محمد:11/47) 2۔چونکہ یہ قبائل سب سے پہلے ایمان لائے تھے، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے ان کی تعریف کی ہے۔ (عمدة القاري:254/11)