تشریح:
ایک روایت میں مزید وضاحت ہے۔’’پھر جہاد کے موقع پر پوچھا جائے گا۔کیا فوج میں کوئی ایسا شخص ہے جس نے تابعین کی صحبت اٹھائی ہو؟ جواب دیا جائے گا۔’’ہاں‘‘ تو انھیں بھی فتح نصیب ہوگی۔‘‘ (صحیح البخاري، الجهاد، حدیث:2897)ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’سب سے بہتر زمانہ میرا ہے پھر اس کے بعد آنے والا پھر اس کے بعد آنے والا۔‘‘ (صحیح البخاري، الشهادات، حدیث:2651)مطلب یہ ہے کہ صحا بہ کرام ؓ تابعین عظام اور تبع تابعین میں خیرو برکت ہوگی اس کے بعد زوال شروع ہو جائے گا۔(فتح الباري:109/6)بعض روایات میں چوتھے طبقے کا بھی ذکر ہے مگر وہ روایات معیار محدثین پر پوری نہیں اترتیں ،بہر حال اصل تین طبقے ہیں۔ صحابہ کرام ؓ تابعین عظام اور تبع تابعین ؒ اس کے بعد جھوٹ پھیل جائے گا۔ واللہ أعلم۔