تشریح:
1۔ہلاکت سے مراد یہ ہے کہ بنو امیہ کے جوان ایسے کام کرنے لگیں گے جو لوگوں کی ہلاکت کا باعث ہوں گے اور ان کی وجہ سے لوگوں میں جنگ وجدال اور قتل و غارت ہو گی۔2۔امت سے مراد قیامت تک ہونے والے لوگ نہیں بلکہ اس وقت موجود یا قرب وجوار کے لوگ مراد ہیں۔3۔بعض لوگوں نے مروان کو بھی اس حدیث کا مصداق ٹھہرایا ہے حالانکہ ایک روایت میں ہے کہ جب مروان نے یہ حدیث سنی تو کہنے لگے۔ ان لڑکوں پر اللہ کی لعنت ہو۔(صحیح البخاري، الفتن، حدیث:7058)اسی روایت میں کچھ اضافہ یوں ہے کہ راوی حدیث عمرو بن یحییٰ نے کہا:میں اپنے دادا کے ہمراہ مروان کے پاس گیا جبکہ وہ ملک شام پر قابض ہو چکے تھے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ نوجوان لڑکے تھے جو منصب حکومت پر برا جمان ہیں انھوں نے ہمیں فرمایا ممکن ہے کہ یہی اس حدیث کا مصداق ہوں۔ہم نے کہا آپ ہی بہتر جانتے ہیں۔(صحیح البخاري، الفتن، حدیث:7058)ممکن ہے کہ حدیث میں(غِلْمَةُ)سے مراد بنو امیہ کے نوجوان ہوں کیونکہ شہادت عثمان ؓ کے بعد بنو امیہ کے ہاتھوں بہت سے مسلمان مارے گئے بہر حال اس حدیث میں بھی امور مستقبلہ کی خبر ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے جو خبر دی اس کےمطابق ہی ہوا جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے۔