تشریح:
1۔اس اعرابی نے رسول اللہ ﷺ کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا:یہ بخار تو اسے قبر تک پہنچائے گا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ہاں اب ایسا ہی ہو گا‘‘ چنانچہ آپ کے ارشاد کے مطابق وہ اسی بخارسے فوت ہو گیا۔ امام بخاری ؒنے اس حدیث سے ایک دوسری روایت کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ اعرابی دوسرے دن مر گیا جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔"(المعجم الکبیر للطبراني:306/7)2۔ رسول اللہ ﷺ کا معجزہ اور نبوت کی دلیل ہے کہ جیسا آپ نے فرمایا ویسا ہی ہوا۔3۔اس اعرابی کا نام قیس تھا۔واللہ أعلم۔