قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: صفات و شمائل

‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

3625. حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ ابْنَتَهُ فِي شَكْوَاهُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَبَكَتْ، ثُمَّ دَعَاهَا فَسَارَّهَا فَضَحِكَتْ، قَالَتْ: فَسَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِكَ،

مترجم:

3625.

حضرت عائشہ  ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے فرمایاکہ نبی ﷺ نے اپنی لخت جگر سیدہ حضرت فاطمہ  ؓ  کو اپنی اس بیماری میں بلایا جس میں آپ کی وفات تھی۔ آپ نے ان سے کوئی راز دارانہ گفتگو کی تو وہ رونے لگیں۔ پھر انھیں بلاکر خفیہ کلام فرمایاتو وہ ہنس پڑیں۔ حضرت عائشہ  ؓ  نے فرمایا: میں نے سیدہ حضرت فاطمہ  ؓ سے اس کا سبب پوچھا۔