تشریح:
1۔حضرت ابوبکر ؓ نے استحقاق وراثت میں دادا کو باپ کے قائم مقام قراردیا کہ اگر کوئی شخص فوت ہوجائے اور اس کا دادا زندہ ہو تو وہ باپ کی عدم موجودگی میں اپنے پوتے کی وراثت کا حقدار ہوگا۔2۔امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو اس مقصد کے لیے پیش کیا ہے کہ اس میں رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:’’اگر میں امت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو بناتا لیکن میرا خلیل صرف اللہ تعالیٰ ہے۔‘‘ اس کے متعلق تفصیل بیان ہوچکی ہے۔