تشریح:
1۔اس حدیث سے مہاجرین اولین اور انصار کی فضیلت بیان کرنا مقصود ہے جن میں حضرت ابوبکر ؓ سرفہرست ہیں۔ان حضرات نے مسلمانوں پر ایسے وقت میں ا پنا مال خرچ کیا جب ہرطرف سے کفار کاغلبہ تھا اور مسلمان مال دولت کے محتاج تھے۔2۔یہ حدیث رسول اللہ ﷺ نے اس وقت بیان فرمائی جب حضرت خالد بن ولید ؓ اور حضرت عبدالرحمان بن عوف ؓ کے مابین کچھ تلخ کلامی ہوئی۔حضرت خالد بن ولید نے ؓ نے حضرت عبدالرحمان بن عوف ؓ کو سخت سست کہا تو آپ نے حضرت خالد بن ولید ؓ کو مخاطب کرے یہ حدیث بیان فرمائی۔ (فتح الباري:44/7)