تشریح:
اس حدیث میں حضرت عمر ؓ کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ علوم نبویہ سے مالا مال ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت عمر کو اللہ تعالیٰ نے علوم سے وافر حصہ عنایت فرمایاتھا۔لوگوں نے اس عظیم منقبت کے مقابلے میں حضرت علی ؓکے متعلق ایک حدیث بنا ڈالی کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔یہ حدیث خود ساختہ اور بناوٹی ہے۔ویسے حضرت علی کے فضائل ومناقب بہت ہیں،ان کے لیے اس طرح کی موضوع احادیث کا سہارا لینے کی بالکل ضرورت نہیں۔اس حدیث کی مزید تشریح کتاب التعبیر میں ہوگی۔بإذن اللہ تعالیٰ۔