تشریح:
1۔اس میں تشبیہ بلیغ ہے جس میں دین کو قمیص سے تشبیہ دی گئی ہے،وجہ شبہ ستر اور پردہ پوشی ہے ۔جس طرح قمیص انسان کی شرمگاہ کو چھپاتی ہے اسی طرح دین بھی انسانی عیوب پر پردہ ڈال دیتا ہے۔2۔اہل علم فرماتے ہیں:خواب میں قمیص دیکھنا اس کی تعبیر دین ہے اور اس کا گھٹنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مرنے کے بعد دیکھنے والے کے کمالات اور دن کے اثرات باقی رہیں گے۔3۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر ؓ کا دین اور ایمان بہت مضبوط اور قوی تھا۔