تشریح:
بعض روایات میں حراء پہاڑی پر چڑھنے کا ذکر ہے ممکن ہے کہ واقعات متعدد ہوں کیونکہ صحیح مسلم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو بکر، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،اور زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،جنبل حراءپر تھے تو وہ حرکت میں آگیا ۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ٹھہرجا !تیرے اوپر نبی ،صدیق اور شہید ہیں صحیح مسلم ہی کی ایک روایت میں حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بھی ذکر ہے۔ (صحیح مسلم، فضائل الصحابة، حدیث:6247۔6248) اس کی تائید ایک اورروایت سے بھی ہوتی ہے جو جامع ترمذی میں سعید بن زید سے مروی ہے۔ (فتح الباري:74/7)اور سنن دار قطنی میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کی گئی ہے۔ (جامع الترمذي، المناقب، حدیث:3696)