تشریح:
1۔لوگوں نے حضرت عثمان ؓ کو تجویز خلافت پر اس لیے آمادہ کرنا چاہاکہ مرض نکسیر کی وجہ سے حالات اس قسم کے ہوچکے تھے کہ شاید حضرت عثمان ؓ اس بیماری سے صحت یاب نہ ہوسکیں۔اس لیے کسی خلیفہ کا نامزد کرنا ضروری ہے۔حضرت عثمان نے حضرت زبیر ؓ کی صلاحیت کے پیش نظر انھیں نامزد کرنا چاہا مگر علم الٰہی میں یہ مقام حضرت علی ؓ کے لیے مخصوص تھا،چنانچہ چوتھے خلیفہ حضرت علی ؓ قرارپائے۔2۔بہرحال اس حدیث سے حضرت زبیر ؓ کے مرتبے اور مقام کا پتہ چلتا ہے کہ لوگ انھیں کس نظر سے دیکھتے تھے۔اس کے علاوہ حضرت عثمان نے شہادت دی ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کو بہت محبوب تھے۔بہرحال حضرت زبیر ایک وفادار جاں نثار قسم کے انسان تھے۔۔۔ رضي اللہ تعالیٰ عنه ۔۔۔